کھیل

ڈریسنگ روم کی باتیں باہرکیسے نکلیں؟ سوال اُٹھ گئے

کرکٹ ٹیم محمد وسیم اور سابق کوچ ثقلین مشتاق کپتان بابر اعظم کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر غصہ کرنے کی خبریں سامنے آنے پر پھٹ پڑے۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ڈریسنگ روم کی باتیں باہرکیسے نکلیں؟ سوال اُٹھ گئے،رپورٹ کے مطابق سابق چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد وسیم اور سابق کوچ ثقلین مشتاق کپتان بابر اعظم کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر غصہ کرنے کی خبریں سامنے آنے پر پھٹ پڑے۔ثقلین مشتاق نے کہا جو بھی یہ خبریں دے رہا ہے اسے میرا سلام ہے، یہ خبریں سچی ہیں یا جھوٹی انہیں پھیلاکر آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، آپ ٹیم کے خیر خواہ ہو، محب وطن ہو آپ کے ایک ملین فالوورز ہونے چاہئیں،جب بھی کوئی ٹیم میچ ہارتی ہے تو پلیئرز اور اسپورٹس اسٹاف سے زیادہ کسی کو دکھ نہیں ہوتا، اس دوران اپنی اولاد بیگم بھی اچھی نہیں لگ رہی ہوتی۔

 اینکر نے محمد وسیم اور سابق کوچ ثقلین مشتاق سے ایشیا کپ کے اہم میچ میں سری لنکا کیخلاف شکست کے بعد بابر اعظم کے ساتھی کھلاڑیوں پر برسنے کی خبروں سے متعلق سوال کیا۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اندازہ نہیں کہ ان خبروں میں کتنی صداقت ہے، ہر طرف یہ بات چل رہی ہے لیکن ڈریسنگ روم کی باتوں کا باہر آنا بہت غلط ہے، پچھے دو سے ڈھائی سالوں کے دوران ہم نے اس پر بہت کام کیا، اس دوران کسی کو بھی ڈریسنگ روم کی کوئی بھی بات باہر نکلتی نظر نہیں آئی لیکن ان دو ڈھائی سالوں سے قبل ایک ٹرینڈ تھا کہ میٹنگ ختم ہونے سے پہلے ہی ڈریسنگ روم سے چیزیں باہر نکلنا شروع ہوجاتی تھی، ٹی وی پر ٹکرز آجاتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button