کھیل

کپل دیو کے اغواء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں میں سنسنی پھیل گئی

سابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ کپل دیو نہیں ہونگے اور خیریت سے ہوں گے

ممبئی(سپورٹس ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف سابق لیجنڈری کرکٹر کپل دیو کے اغواء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد مداحوں میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر سابق بھارتی اوپنرگوتم گمبھیر نے ایک ویڈیو شیئرکی جسے دیکھ کر مداح حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ سابق کرکٹر کپل دیو کو اغوا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ان کے ہاتھ اور منہ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ سابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ کپل دیو نہیں ہونگے اور خیریت سے ہوں گے۔ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے بعد کپل دیو کے مینیجر بھی میدان میں آگئے انہوں نے تصدیق کی ہے کہ کپل دیو محفوظ ہیں جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے وہ ایک ایڈکا حصہ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button