کھیل
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش پہنچ گئی
قومی ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش پہنچ گئی،رپورٹ کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم چٹوگرام سے ڈھاکا پہنچ گئی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج آرام اور کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ بنگلا دیش ویمن ٹیم نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 2 ایک سے جیتی تھی۔ پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلا دیش کو گزشتہ روز آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 31 رنز سے شکست دی تھی۔