کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، بابراعظم اور محمد رضوان کا مستقبل دائو پر لگ گیا

نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے، بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر بطور بیٹر کھیلیں گے: پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے ، اس فیصلہ کو حتمی شکل پی سی بی دے گا۔
سینٹرل کنٹریکٹ اے کی کیٹیگری سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) ذرائع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی بھی مختصر ہوگی جو سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دے گی تاہم کھلاڑیوں کے معاوضے کم نہیں ہوں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے، بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر بطور بیٹر کھیلیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اس کے علاوہ محمد رضوان کا ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button