دھونی کی مبارکباد‘کوہلی کے بعد روہت کا بھی ریٹائر منٹ کا اعلان
سالگرہ کا اس سے انمول تحفہ کوئی نہیں ہوسکتا، سابق بھارتی کپتان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کو تین آئی سی سی ٹرافیز جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے بھی ٹی20 ورلڈکپ 2024 جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دیدی۔دھونی نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا ورلڈکپ چیمپیئنز 2024۔ پرسکون رہ کر خود اعتمادی کا مظاہرہ کرکے آپ لوگوں نے کردیکھایا، تمام ہندوستانیوں کی طرف سے وطن واپسی اور دنیا میں ہر جگہ ورلڈکپ گھر لانے پر آپ کا شکریہ! سالگرہ پر اس سے انمول تحفہ نہیں ہوسکتا۔
قبل ازیں مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارت سال 2007 کا پہلا ٹی20 ورلڈکپ، 2011 میں ون ڈے ورلڈکپ اور 2013 میں چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
یہ بھی دھیان میں رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے۔بارباڈوس میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔سال 2007 میں دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والے بھارتی ٹیم کو روہت شرما نے 17 سال بعد ٹائٹل کا جتوایا۔بعدازاں پریس کانفرنس میں روہت شرما نے بھی ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو چونکا دیا۔انہوں نے کہا کہ فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔
روہت شرما کا کیرئیردیکھا جائے تو159 ٹی20 انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی اور اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ 4 ہزار 231 رنز اسکور کیے جس میں انکی اوسط 32.05 رہی۔اس ٹی20 کیرئیر میں 5 سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ سب سے زیادہ 205 چھکے لگانے کا اعراز بھی بھارتی بیٹر کے نام ہے۔