لیونل میسی کا باڈی گارڈ کون اور کتنے ملین ڈالر کما رہا ہے؟
میسی کے باڈی گارڈ نے افغانستان اور عراق میں کیا کیا؟

معروف شخصیات اپنی حفاظت کے لیے بھاری معاوضوں پر باڈی گارڈز رکھتے ہیں، سلمان خان کے شیرا سے لے کر شاہ رخ خان کے روی سنگھ تک کئی مشہور باڈی گارڈز ان اسٹارز کو اپنے سائے کی طرح فالو کر رہے ہیں اور ایک سے بڑھ کر ایک طریقوں سے اپنی وفاداری ثابت کر چکے ہیں۔ یہ باڈی گارڈز بھی ان اسٹارز کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔
یہاں آپ کو لیونل میسی کے باڈی گارڈ کے بارے میں بتاتے ہیں کہ اسکی سالانہ کمائی کتنی ہے؟ وہ لیونل میسی کی حفاظت کیلئے سالانہ 30لاکھ امریکی ڈالر وصول کرتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یاسین چیوکو ایک سابق امریکی فوجی اہلکار ہے جو عراق اور افغانستان میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں مبینہ طور پر لیونل میسی کی حفاظت کے لیے انٹر میامی کلب کے صدر ڈیوڈ بیکھم کی ذاتی سفارش کے بعد رکھا گیا تھا۔لیونل میسی پر گرائونڈ کے اندر اور باہر نظر رکھنا اور ان کو خطروں سے بچانا اس باڈی گارڈ کی ذمے داری ہے۔
یہ باڈی گارڈ فٹبال میچز کے علاوہ عام وقت میں لیونل میسی کے ساتھ ہوتا ہے، شاپنگ ہو یا اہلخانہ کے ساتھ باہر جانا لیونل میسی کا یہ گارڈ سائے کی طرح ان کے ساتھ رہتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کے باڈی گارڈ یاسین چیوکو سوشل میڈیا پر بھی اچھے خاصے مشہور ہیں، وہ سوشل میڈیا پر باکسنگ اور مارشل آرٹس کی تربیت کے طریقہ کار کی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ کئی فائٹنگ مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔