کھیل

ویمنز ایشیا کپ:گل فیروزہ کا شاندار کیچ، ویڈیووائرل’ ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچادیا

قومی خاتون کرکٹر نے فیلڈنگ میں بھی شاندار مظاہرہ کیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویمنز ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی گل فیروزہ کی جانب سے شاندار کیچ پکڑا گیا جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے والی گل فیروزہ نے فیلڈنگ میں بھی شاندار مظاہرہ کیا۔گل فیروزہ نے اسپنر سعدیہ اقبال کی گیند پر یو اے ای کی بلے باز ہینا ہاٹ چاندانی کا ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑا جس پر شائقین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

واضح رہے کہ ویمنز ایشیا کپ میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 103 رنز بنا سکی تھی جبکہ پاکستان ٹیم نے 10 وکٹوں سے میچ جیت کر تاریخ رقم کی۔اوپنر گل فیروزہ نے 8 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی ناقبل شکست اننگز کھیلی جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ بھی دیا گیا۔ ساتھی اوپنر منیبہ علی 37 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہی۔نیپال اور یو اے ای کو شکست دینے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کو ابتدائی میچ میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button