کھیل

پیرس اولیمپکس:ملالہ یوسفزئی پاکستانی ایتھلیٹس سے ملنے اسٹیڈیم پہنچ گئیں

ملالہ سے ملاقات کرنے والوں میں فائقہ ریاض، جہاں آرا نبی اور احمد درانی شامل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پیرس اولمپکس کے دوران پاکستانی ایتھلیٹس سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ساتھ تصاویر بنائیں۔ملالہ سے ملاقات کرنے والوں میں فائقہ ریاض، جہاں آرا نبی اور احمد درانی شامل ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی ایتھلیٹس سے ملاقات کی تصویر ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔اس موقع پر ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button