ہاردک پانڈیا طلاق کے بعد تنہا،بیٹے کی یادیں سینہ چیرنے لگیں
اہلیہ نتاشا سے طلاق کے بعد پانڈیا نے بیٹے کو سالگرہ پر وِش کیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سربین اداکارہ، ماڈل، اور رقاصہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کے بعد بھارتی اسٹار آل رانڈر ہاردک پانڈیا نے بیٹے کے نام دلی پیغام جاری کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہاردک پانڈیا نے پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے بیٹے آگستیہ کے ساتھ گزارے گئے یادگارلمحات دکھائے۔مذکورہ ویڈیو میں باپ بیٹے کی موج مستی، فلائنگ کسسز سمیت دلچسپ کھیل شامل تھے۔خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہاردک نے آگستیہ کے لیے دلکش نوٹ بھی لکھا جس میں انہوں نے بیٹے کی چوتھی سالگرہ پر مبارک باد دینے کے ساتھ اس سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کردیا۔
پاردک پانڈیا اور نتاشا نے 4 سال ساتھ رہنے کے بعد باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا، طلاق کی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر اپنی پوری کوشش کی اور اس رشتے کو اپنا سب کچھ دیا اور اب ہمیں لگتا ہے کہ یہ ہم دونوں کے لیے بہتر فیصلہ ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں آل رانڈر نے لکھا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، ہمیں آگستیا جیسی نعمت ملی جو ہم دونوں زندگیوں کا محور رہے گا اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم اسے اس کی خوشی کے لیے ہر وہ چیز فراہم کریں جو ہم کر سکتے ہیں۔پانڈیا نے مداحوں سے اس مشکل میں ان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی۔
واضح رہے کہ ہادرک پانڈیا سے طلاق کے اعلان سے قبل نتاشا اسٹینکووچ اپنے بیٹے کے ہمراہ ہندوستان سے اپنے آبائی شہر روانہ ہوگئی تھیں۔بعدازاں اب جہاں یہ جوڑا باہمی رضامندی سے اپنی راہں جدا کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے وہیں سابقہ اہلیہ نتاشا اپنے بیٹے کے ہمراہ سربیا میں خوشگوار لمحات گزارتی نظر آرہی ہیں۔



