کھیل

یو ایس اوپن کا ٹائٹل بیلاروس کی خاتون کھلاڑی نے اپنا نام کرلیا

ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔نیویارک میں ہونے والے فائنل میں ارینا سابالنکا نے امریکا کی جیسیکا پیگولا کو 7-5، 7-5 سے شکست دی، انہوں نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن گرینڈ سلم میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ارینا سابالنکا کا یہ تیسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button