کھیل

شائقین کا انتظار ختم ہوا، چیمپئنز ون ڈے کپ کل شروع

ایونٹ کا افتتاحی میچ کل محمد رضوان کی مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا' ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 3کروڑ اور رنر اپ ٹیم کو ڈیڑھ کروڑ روپے انعام دیا جائیگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوگیا، چیمپئنز ون ڈے کپ کل سے شروع ہوگا جبکہ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں پہلے چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پہلے چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں پانچوں ٹیموں کے کپتانوں اور مینٹورز نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔ اپنی نوعیت کے پہلے ون ڈے کپ میں پاکستان کے صف اول کے کھلاڑی بابراعظم ، شاہین آفریدی، محمدرضوان، فخرزمان، نسیم شاہ سمیت تمام انٹرنیشنل کھلاڑی اور ڈومیسٹک پلیئرز شامل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 3 کروڑ روپے اور رنر اپ ٹیم کو ڈیڑھ کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی ٹورنامنٹ کے دوران موجود ہوں گے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ کل محمد رضوان کی مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button