کھیل

قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ محمد رضوان، شاہین آفریدی آئوٹ؟ نیا نام سامنے آگیا

پاکستانی بیٹر بابر اعظم کی جانب سے قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے دستبرداری کے بعدکپتانی کیلئے 3 کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بابراعظم کے استعفیٰ کے بعد قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ محمد رضوان اور شاہین آفریدی دوڑ سے آئوٹ؟ پی سی بی کی جانب سے نیا نام سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بیٹر بابر اعظم کی جانب سے قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے دستبرداری کے بعدکپتانی کیلئے 3 کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ قومی وائٹ بال ٹیم کے اگلے کپتان کے تناظر میں وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ان کے کپتان بننے کے امکانات بہت کم دکھائی دیتے ہیں۔ البتہ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل، جارح مزاج اوپنر فخر زمان اور آل رانڈر سلمان علی آغا کے نام زیر غور ہیں۔ سعود شکیل کو بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ کی سیریز میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ بطور نائب ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے سامنے لایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button