کھیل

قومی ٹیم کےکپتان شان مسعود نےانگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنےکیرئیر کے 2 ہزارٹیسٹ رنزمکمل کرلئے

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود کی شاندارسینچری کی بدولت پاکستان انگلینڈ کےخلاف بڑا اسکوربنانےمیں کامیب ہوگیا

ملتان(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی شاندار سینچری کی بدولت پاکستان انگلینڈ کے خلاف بڑا اسکور بنانے میں کامیب ہوگیا .رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کے 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرلیے۔شان مسعود نے 67 اننگز میں 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے، ملتان ٹیسٹ میں 117 رنز مکمل ہونے پر شان مسعود نے یہ سنگ میل عبور کیا۔
دوسری جانب ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ جاری ہے جہاں پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے انگلینڈ کے سابق کرکٹرز ملتان کی پچ کو تنقید کا نشانہ بنے لگے۔سابق انگلش کرکٹرز کیون پیٹرسن اور سابق کپتان مائیکل وان نے ملتان کی پچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی وکٹ بولرز کے لیے قبرستان ہے۔مائیکل وان نے کہا کہ ملتان کی وکٹ سڑک کا منظر پیش کررہی ہے، شان مسعود کی بیٹنگ کو دیکھ کر اچھا لگا کہ انہیں پچ سے بہت اسپورٹ مل رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button