کھیل
ملتان ٹیسٹ: 393 رنز پر پاکستان کے 6 کھلاڑی آؤٹ
پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔ دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 4 کھلاڑی آؤٹ پر 328 رنز سے کیا

ملتان (سپورٹس ڈیسک) پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔ دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 4 کھلاڑی آؤٹ پر 328 رنز سے کیا۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ نسیم شاہ کی صورت میں 388 رنز پر گری جب وہ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ محمد رضوان کی صورت میں 393 رنز پر گری، وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اس موقع پر نائب کپتان سعود شکیل نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 4 وکٹوں پر 328 رنز بنائے تھے، کپتان شان مسعود اور عبداللّٰہ شفیق نے سنچریاں بنائیں۔