کھیل

ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کےوالد انتقال کرگئے

کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے فاطمہ ثناء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد آج کراچی میں قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاطمہ ثناء آج پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔ ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثناء سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے فاطمہ ثناء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں 2 میچز کھیل چکی ہے، اسے ایک میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button