کھیل

نیوزی لینڈ نے 36سال بعد بھارت کو بڑا اور چونکا دینے والا سرپرائز دیدیا

بنگلورو ٹیسٹ میں کیوی ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد کیوی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

بنگلور (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے 36سال بعد بھارت کو بڑا اور چونکا دینے والا سرپرائز دے دیا جس کے بعد پورے نیوزی لینڈ میں بڑا جشن منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلورو ٹیسٹ میں کیوی ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد کیوی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی جب کہ نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ واضح رہے کہ اسی میچ کی پہلی اننگز میں پوری بھارتی ٹیم صرف 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن کیوی بولر بھارتی ٹیم کے لیے ڈرانا خواب ثابت ہوئے۔ ویرات کوہلی سمیت 5 کھلاڑی صفر پر آٹ ہوئے جن میں سرفراز خان، کے ایل راہول، رویندر جڈیجا اور روی چندر ایشون شامل ہیں جب کہ رشبھ پنت نے بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ 20 رنز اسکور کیے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین اسکور ہے، اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا یہ ہوم گرانڈ پر کم ترین اسکور ہے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button