کھیل
آئی سی سی نےٹیسٹ پلیئرزکی نئی رینکنگ جاری کردی،بابراعظم اور محمد رضوان ٹاپ 10 سے آؤٹ
مسلسل ناقص فارم اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونیوالے سابق کپتان بابراعظم مزید 4 درجہ تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر آگئے

دوبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ مسلسل ناقص فارم اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونیوالے سابق کپتان بابراعظم مزید 4 درجہ تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ محمد رضوان 2 درجہ تنزلی کے بعد 21ویں جبکہ سعود شکیل 7 درجہ تنزلی کے ساتھ 27ویں نمبر پر چلے گئے۔
دوسری جانب انگلینڈ کےخلاف مسلسل تین اننگزمیں نصف سینچری بنانےوالےآغا سلمان کیرئیرکی ٹاپ رینکنگ حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگئے وہ 8 درجہ ترقی پاکر 14ویں نمبرپرآگئے۔ یاد رہےکہ پاکستان کرکٹ کےمایہ نازبلےبازبابراعظم ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی کےباعث ٹیسٹ رینکنگ میں 5 سال بعد گزشتہ ماہ ٹاپ 10 سےباہرہوگئے تھے۔