کھیل
راولپنڈی ٹیسٹ میں ٹاس جیتنا ضروری تھا،انگلش بیٹر ،وکٹ کیپرجیمی اسمتھ کا اعتراف
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی پچز پر کھیل کر مستقبل میں فائدہ ہوگا

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی پچز پر کھیل کر مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روزکا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیمی اسمتھ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں ٹاس جیتنا ضروری تھا۔
انہوں نے کہا کہ پچ پر باؤنس کم ہے اور اسپن بھی زیادہ ہے۔ برصغیرمیں دورے پر ایسی کنڈیشنرمتوقع ہوتی ہیں۔ جیمی اسمتھ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں اسپنرز کےلیے سازگارکنڈیشنزنہیں ہوتیں۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کے جیمی اسمتھ 89 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔