پاکستان ٹیم انگلینڈ کےخلاف 344 رنزبناکرآؤٹ،دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کےتین کھلاڑی 20 رنزپرپویلین لوٹ گئے
انگلینڈ کی جانب سےریحان احمد نے 4، شعیب بشیر نے 3، گس اٹکنسن نےدو اورجیک لیچ نے ایک وکٹ حاصل کی

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کے تین کھلاڑی 20 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ پاکستان نے 73 رنز پر 3 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تو 99 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود کی مزاحمت جلد اختتام پذیر ہوگئی وہ 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 25، عامر جمال 14، سلمان آغا ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔
آٹھویں وکٹ کی شراکت میں نعمان علی اورسعود شکیل نے 88 رنزکی پارٹنر شپ قائم کی تاہم نعمان 45 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ نعمان علی کےبعد سعود شکیل 134 بنا کر وکٹ گنوا بیٹھےجبکہ زاہد محمود صفرپرپویلین لوٹ گئے۔ ساجد خان 48 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سےریحان احمد نے 4، شعیب بشیر نے 3، گس اٹکنسن نےدو اورجیک لیچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ ٹیم نے دوسری اننگزمیں بیٹنگ شروع کی تاہم اوپنربین ڈکٹ 12 رنزبنا کرپویلین لوٹ گئے



