کھیل

کرکٹ بورڈ کا محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانےکا اعلان

پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آغا سلمان نائب کپتان ہوں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کا ایک اثاثہ ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے کا اعلان کردیا۔  پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آغا سلمان نائب کپتان ہوں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کا ایک اثاثہ ہے، ہم چاہتے ہیں بابراعظم فارم میں واپس آئے۔

انکا کہنا تھا کہ بابر نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں بطور کپتان کھیلنا نہیں چاہتا۔ بابر اعظم کا فیصلہ تھا وہ گیم پر فوکس کرنا چاہتا تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر سلیکشن کمیٹی نے بہت محنت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button