کھیل

قومی ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کےکپتان محمد رضوان نےکھلاڑیوں میں اختلافات کی تردید کردی

قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ گروپ بندی کا سب باہر سے ہی سنتے رہے ہیں لیکن میں پور ے پاکستان کے گروپ کا ہوں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ گروپ بندی کا سب باہر سے ہی سنتے رہے ہیں لیکن میں پور ے پاکستان کے گروپ کا ہوں۔ چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں سب 15 پلیئر کپتان ہیں، گروپ سے متعلق باتیں سنتا ہوں، ہاں میں گروپ کا حصہ ہوں  اور میں پورے پاکستان کے گروپ کا ہوں۔

پریس کانفرنس کے دوران کپتان محمد رضوان نے کہاکہ کل بھی سلیکشن کمیٹی کےساتھ بیٹھا تھا اورمشاورت ہوئی، ہمارا فوکس طویل مدت کا ہے، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور مینٹورایک پیج پر آنے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے کہ ہماری ٹیم بہترین ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار بھی ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ بڑے ایونٹس کے لیے اچھا کمبی نیشن بن جائے،چیمپئنز کپ میں سب نے دیکھا کہ ہمارے نوجوان کیسے ہیں، ہماری ترجیح نوجوان کھلاڑی کو انٹرنیشنل معیار تک لے جانا ہے، گیپ ختم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان مقرر کردیا جب کہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button