کھیل

قومی ٹیم کےسلیکٹراسد شفیق کوبھی آسٹریلیا بجھوانےکا فیصلہ

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کےبعد بیرون ملک ٹورپرایک سلیکٹر ٹیم کےساتھ موجود ہوا کرے گا۔ پہلےمرحلےمیں اسد شفیق کو آسٹریلیا کے بحھوانے کےانتطامات کیےجا رہےہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی ٹیم کےسلیکٹراسد شفیق کوبھی آسٹریلیا بجھوانےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کےمطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کےبعد بیرون ملک ٹورپرایک سلیکٹر ٹیم کےساتھ موجود ہوا کرے گا۔ پہلےمرحلےمیں اسد شفیق کو آسٹریلیا کے بحھوانے کےانتطامات کیےجا رہےہیں۔ وہ وہاں پروکٹ اور کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون تشکیل دینےمیں معاونت کریں گے۔

اسد شفیق آسٹریلوی کنڈیشنز پرساتھی سلیکٹرزکو بھی اعتماد میں لیاکریں گے۔ قومی سلیکٹرکپتان اورہیڈکوچ کی بھی رائے لےکرسلیکشن کمیٹی سےشیئرکریں گےجس کےبعد سلیکشن کمیٹی حتمی 11 رکنی ٹیم میدان میں اتارے گی۔ دورے کے اختتام پراسد شفیق اپنی رپورٹ تیارکرکےساتھی سلیکٹرزکو اعتماد میں لیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو 4 سے 18 نومبر تک تین ون ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنا ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button