بھارت نےاپنی کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان بھیجنےسےانکارکردیا
پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کےدرمیان کرتارپور،گجرات اورلاہورمیں کبڈی میچز رکھےگئےتھےاوراس سلسلےکا پہلا میچ 19 نومبر کوکرتارپورمیں کھیلا جانا تھا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)بھارت نےاپنی کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان بھیجنےسےانکارکردیا۔پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کےدرمیان کرتارپور،گجرات اورلاہورمیں کبڈی میچز رکھےگئےتھےاوراس سلسلےکا پہلا میچ 19 نومبر کوکرتارپورمیں کھیلا جانا تھا۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کےسیکریٹری محمد سروربتایاکہ بھارتی کبڈی حکام کی جانب سےبتایاگیا ہےکہ وہ میچز کےلیےپاکستان نہیں آرہے، انہیں اس حوالےسےاجازت نہیں ملی۔محمد سرور نےکہا کہ بھارت کا نہ آنا افسوس ناک ہے، میچز کےلیےپاکستان ٹیم نےبہت تیاری کی تھی اب پاکستان کےکھلاڑیوں کے درمیان کرتارپورمیں نمائشی میچ کھیلا جائےگا۔
واضح رہےکہ بھارت نےاپنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کوبھی تاحال این اوسی جاری نہیں کیا ہے۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 23 نومبرسےپاکستان میں شروع ہونےوالےبلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے۔یاد رہےکہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےلیےبھی بھارت نے پاکستان آنےسےانکارکردیا ہے۔