آسٹریلیا نےپہلےٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 94رنزکا ہدف دے دیا
بارش کے باعث میچ کو 7 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی

برسبین (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 94رنز کا ہدف دے دیا، بارش کے باعث میچ کو 7 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر آسٹریلیا نے 7 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93رنز بنائے ۔آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے میتھیو شارٹ اور جیک فریزر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دوسرے اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ نے جیک فریزر کو 9 رنز پر پولین پہنچا دیا ۔ ان کے بعد گلین میکسویل نے کمان سنبھالی اور پاکستانی باولرز کی دھلائی کرتے ہوئے 43 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو قابل دفاع ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 43 رنز پر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ نے 10 رنز بنائے اور عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔مارکس سٹونس 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔