پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست،آسٹریلیا 3۔0 سے فاتح
میچ میں آسٹریلیا نے 118 رنزکا ہدف باآسانی 12 ویں اوورمیں 3 وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا۔ مارکس اسٹوئنس 61 رنزبناکرناقابل شکست رہے

ہوبارٹ(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نےپاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹ سےشکست دے دی۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 118 رنزکا ہدف باآسانی 12 ویں اوورمیں 3 وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا۔ مارکس اسٹوئنس 61 رنزبناکرناقابل شکست رہے، یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئرکی پانچویں نصف سنچری تھی۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 16 اوردوسری وکٹ 30 رنزپرگری، میٹ شارٹ 2 اورجیک فریزرمیکگرک 18 رنزآؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کےخلاف آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 85 رنزپرگری جب آسٹریلوی کپتان جوش انگلس 27 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سےشاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان اورعباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی ٹیم 18 اعشاریہ 1 اوورز میں 117 رنزبناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور میزبان ٹیم کو جیت کےلیے 118 رنزکا ہدف دیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنزپرگری جب صاحبزادہ فرحان 9 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کےخلاف پاکستان کی دوسری وکٹ 61 اور تیسری وکٹ 64 رنز پرگری، حسیب اللّٰہ 24 رنزاورعثمان خان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ قومی ٹیم کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سلمان علی آغا تھے، وہ 9 گیندوں پر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی پانچویں وکٹ بابر اعظم کی صورت میں 91 رنز پر گری، وہ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ اور ساتویں وکٹ 92 رنز پر گری، عرفان خان 10 رنز اور عباس آفریدی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی خلاف پاکستان کی آٹھویں اور نویں وکٹ 116 اور آخری وکٹ 117 رنز پر گری، شاہین شاہ آفریدی 12 جہانداد خان 5 اور سفیان مقیم ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایرن ہارڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیا گیا ہے، سلمان علی آغا ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں جبکہ حسیب اللّٰہ وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللّٰہ، عثمان خان اور محمد عرفان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔