کھیل

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود لندن میں بڑی مصیبت میں پھنس گئے؟

گزشتہ 12 سے زائد گھنٹوں سے لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پر پھنسے رہے' سکیورٹی مسائل سے واقف لیکن گیٹ وک ائیرپورٹ اور برٹش ائیرویز کا رویہ مایوس کن ہے

لندن (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود لندن میں کون سی بڑی مصیبت میں پھنس گئے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ گزشتہ 12 سے زائد گھنٹوں سے لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پر پھنسے رہے۔ شان مسعود نے کہا میں سکیورٹی مسائل سے واقف ہوں لیکن گیٹ وک ائیرپورٹ اور برٹش ائیرویز کا رویہ مایوس کن ہے جب کہ میں اپنے سامان کی چیکنگ یا اپنے سفر کو دوبارہ ترتیب نہیں دے سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button