کھیل

میزبان ٹیم نےپاکستان کوجیت کےلیے 206 رنزکا ہدف دے دیا

میزبان ٹیم نےپاکستان کوجیت کےلیے 206 رنزکا ہدف دیا ہے۔ زمبابوے کی ٹیم 40.2 اوورزمیں 205 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی

بولائیوو(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اورزمبابوے کےدرمیان تین ایک روزہ میچزکی سیریزکا پہلا میچ آج کھیلا جارہا ہے جہاں میزبان ٹیم نےپاکستان کوجیت کےلیے 206 رنزکا ہدف دیا ہے۔ زمبابوے کی ٹیم 40.2 اوورزمیں 205 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کی جانب سےڈیبیوکرنےوالےفیصل اکرم اورسلمان علی آغا نےتین تین وکٹیں حاصل کیں۔

حارث رؤف نےایککھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ عبداللہ شفیق نےایک بیٹرکورن آؤٹ کیا۔اس کےعلاوہ عامرجمال اورمحمد حسنین نےایک ایک کھلاڑی کوپویلین لوٹایا۔ زمبابوے میں کھیلےجارہےون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نےزمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ کیاتھا،پاکستان کی جانب سےفیصل اکرم نےڈیبیوکیا۔

پاکستان کی فائنل الیون میں صائم ایوب،عبداللہ شفیق ،کامران غلام ،محمد رضوان ،حسیب اللہ ،سلمان آغا اورعرفان خان شامل ہیں۔ اس کےعلاوہ عامرجمال ،حارث رؤف ،محمد حسنین اورفیصل اکرم بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button