کھیل

پاکستان ڈٹ گیا، بال آئی سی سی اوربھارتی بورڈ کے کورٹ میں ڈال دی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی میں چیمپئنزٹرافی سےمتعلق اپنےموقف پرڈٹ کرکھڑاہےاور فیصلہ اب آئی سی سی اوربھارتی کرکٹ بورڈ نےکرناہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ڈٹ گیا، بال آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کے کورٹ میں ڈال دی گئی،رپورٹ میں  انکشاف کیاگیا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی میں چیمپئنزٹرافی سےمتعلق اپنےموقف پرڈٹ کرکھڑاہےاور فیصلہ اب آئی سی سی اوربھارتی کرکٹ بورڈ نےکرناہے ۔ ذرائع کےمطابق پاکستان اگلےتین برس بھارت جاکرکوئی میچ نہیں کھیلےگا، فیوژن ماڈل کےتحت پاک بھارت آئی سی سی میچ نیوٹرل وینیو پرہی ہوں گے، پاکستان اصولی موقف پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹراف کی میزبانی پاکستان کےپاس ہےاوربھارت پاکستان آکرکھیلنےسےانکاری ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اصولی موقف اختیار کرتے ہوئےفیوژن ماڈل آئی سی سی کودیا ہےجس کےتحت اگربھارت کےمیچ نیوٹرل وینیو پر ہوں گےتو پاکستان بھی آئندہ تین سال بھارت جاکرنہیں کھیلےگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button