کھیل

کھیلوں کےفروغ،محبت ،امن اوربھائی چارہ،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سچ سامنے رکھ دیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکہا ہےکہ ہم خواب نہیں دیکھ رہے، ہم ایک حقیقت کےبارے میں سوچ رہےہیں جو سچ ہوگی

ریاض(سپورٹس ڈیسک)کھیلوں کےفروغ،محبت ،امن اوربھائی چارہ ،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سچ سامنے رکھ دیا،میڈیا رپورٹس کےمطابق فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کےبعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خیالات کا اظہارکیا ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکہا ہےکہ ہم خواب نہیں دیکھ رہے، ہم ایک حقیقت کےبارے میں سوچ رہےہیں جو سچ ہوگی۔شہزادہ محمد بن سلمان نےدنیا بھرمیں فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے،محبت، امن اوررواداری کےپیغامات کو پھیلانے کےلیےسعودی عرب کےعزم پربھی زوردیا۔فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نےکونسل اجلاس میں فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنےکی تصدیق کی ہے۔واضح رہےکہ سعودی عرب قطر کےبعد فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنےوالا دوسرا مسلمان ملک بن گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button