کھیل

اعتماد کا فقدان؛ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کی پی سی بی سے چھٹی

ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے، جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہیں کی۔ ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے، جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی۔ کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹم نیلسن نے کہا ہے کہ توسیع ملنے کا انتظار کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے تھے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے تیار تھے، پی سی بی نے بتایا ہے کہ آپ کی خدمات درکار نہیں ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی کا جیسن گلیسپی پر اعتماد نہیں رہا ہے۔ پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے جیسن گلیسپی کا بطور ہیڈ کوچ اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ ٹم نیلسن کی اگست میں ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ تقرری ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button