کھیل
تین روز میں تیسرے پاکستانی کرکٹر نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا مگر کیوں؟
فاسٹ بائولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان ' 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) تین روز میں تیسرے پاکستانی کرکٹر نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے مگر کیوں؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی بات سامنے آنے کے بعد تہلکہ مچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بائولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔ محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں،کوچز اور تمام لوگوں کاشکرگزار ہوں۔ بائیں ہاتھ کے طویل القامت فاسٹ بائولر محمدعرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔