کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی، سعودی عرب کا سپورٹس سٹی بنانے کا اعلان

ریاض میںقائم الملز سٹیڈیم جو اب پرنس فیصل بن فہد سپورٹس سٹی سٹیڈیم کے نام سے جانا جاتا ہے اس میں نشستوں کی تعداد20000 سے زیادہ ، الملزسٹیڈیم کئی بڑے ٹورنامنٹس کے فائنلز کی میزبانی کر چکا ہے

سعودی عرب (سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی حاصل ہونے کے بعد سعودی عرب نے سعودی عرب میں سپورٹس سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کی بولی کی جانچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے لگائی جانے والی بولی کو 500 میں سے 419.8 پوائنٹس حاصل ہوئے جو فیفا کی تاریخ میں کسی بھی بولی کی سب سے زیادہ سکورنگ ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی کی تیاری کے لیے سعودی فٹ بال فیڈریشن کی مسلسل کوششوں میں کھیلوں کے شعبے کو ترقی دینا اور سٹیڈیمز میں سہولیات کو مزید بہتر بنانا شامل ہے۔

سعودی عرب کے مختلف شہروں اور گورنریٹس میں 20 سپورٹس سٹیز موجود ہیں۔جن میں ریاض میں کنگ فہد سپورٹس سٹی سٹیڈیم اور پرنس فیصل بن فہد سپورٹس سٹی جو الملز سٹیڈیم کے نام سے جانا جاتا ہے۔جدہ میں کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم الجوہرہ المشعہ کے نام سے مشہور ہے جدہ ہی میں پرنس عبداللہ الفیصل سپورٹس سٹی یوتھ کیئر سٹیڈیم ہے۔مکہ مکرمہ میں حئی الشرایعہ میں کنگ عبدالعزیز سپورٹس سٹی، مدینہ منورہ میں پرنس محمد بن عبدالعزیز سپورٹس سٹی۔ قصیم میں کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی،حائل میں پرنس عبدالعزیز بن مساعد سپورٹس سٹی،المجمہ میں المجمہ سپورٹس سٹی،ابہا میں پرنس سلطان سپورٹس سٹی،الاحسا میں پرنس عبداللہ بن جلوی سپورٹس سٹی،الخبر میں پرنس سعود بن جلوی سپورٹس سٹی (الراقہ سٹیڈیم) ، نجران میں پرنس ھذلول سپورٹس سٹی،جازان میں کنگ فیصل سپورٹس سٹی۔ وادی الدواسر میں پرنس ناصر سپورٹس سٹی، تبوک میں کنگ خالد سپورٹس سٹی، قطیف میں پرنس نایف سپورٹس سٹی،الباحہ میں کنگ سعود سپورٹس سٹی،طائف میں کنگ فہد سپورٹس سٹی، عرعر میں پرنس عبداللہ بن مساعد سپورٹس سٹی موجود ہیں۔

سعودی عرب کے چند اہم سٹیڈیمز کو خصوصی ترمیم اور جدید سہولیات کے ساتھ مکمل سپورٹس سٹیز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی کے تناظر میں دیگر کئی سٹیڈیمز میں اضافی سہولیات کے ذریعے نشستوں کی گنجائش بڑھائی گئی ہے۔ریاض میں1969ء میں قائم کیا جانے والا الملز سٹیڈیم جو اب پرنس فیصل بن فہد سپورٹس سٹی سٹیڈیم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سٹیڈیم میں نشستوں کی تعداد20000 سے زیادہ ہے، الملز سٹیڈیم کئی بڑے ٹورنامنٹس کے فائنلز کی میزبانی کر چکا ہے۔ کنگ فہد سپورٹس سٹی سٹیڈیم 68000 نشستوں کی گنجائش کے ساتھ 1987 میں افتتاح کے بعد مملکت کے بہترین سٹیڈیمز میں شمار ہوتا ہے۔ کنگ فہد سٹیڈیم کئی اہم ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے جس میں 1989 فیفا ورلڈ یوتھ کپ اور فیفا کنفیڈریشن کپ کے تین ابتدائی ایڈیشن شامل ہیں۔ سعودی وزارت کھیل کی رپورٹ کے مطابق مستقبل میں بڑے بین الاقوامی فٹ بال ایونٹس میں 2027 اے ایف سی ایشین کپ اور 2034 فیفا ورلڈ کپ کی تیاری شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button