کھیل
جنوبی افریقن بیٹسمین ہینرک کلاسن پر جرمانہ عائد کیوں کیا گیا؟ تفصیل آگئی
بیٹسمین ہینرک کلاسن جیسے ہی نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو انہوں نے غصے میں اسٹمپ کو لات ماری جس کی وجہ سے ان پر اب آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے

کیپ ٹائون(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ہینرک کلاسن پر پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بیٹنگ کے باوجود جرمانہ عائد کیوں کیا گیا؟ تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ہینرک کلاسن جیسے ہی نسیم شاہ کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے تو انہوں نے غصے میں اسٹمپ کو لات ماری جس کی وجہ سے ان پر اب آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔ آئی سی سی کا کہناہے کہ کلاسن کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا، انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔