کھیل
آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کا پہلا میچ کب کھیلا جائے گا؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی
ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہو گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان میں 2025ء میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کب اور کن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟ شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہو گا۔ ذرائع کے مطابق نیوٹرل وینیو ممکنہ طور پر دبئی ہو سکتا ہے، ایونٹ کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پریڈ رکھا گیا ہے، اس سپورٹ پریڈ میں ٹیموں کی آمد اور اور پریکٹس وغیرہ شامل ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ سپورٹ پریڈ 12 سے 18 فروری تک ہو گا۔



