کھیل
		
	
	
رشبھ پنت کے آؤٹ ہونے پر سنیل گواسکر آپے سے باہر،انتہائی سخت بات کہہ ڈالی
آسٹریلیا اور بھارت کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں سابق بھارتی لیجنڈ اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر بھارتی بیٹر رشبھ پنت کے آؤٹ ہونے پر پھٹ پڑے اور احمق احمق پکارتے رہے

آسٹریلیا ( سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا اور بھارت کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں سابق بھارتی لیجنڈ اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر بھارتی بیٹر رشبھ پنت کے آؤٹ ہونے پر پھٹ پڑے۔ شبھ پنت کے آؤٹ ہونے پر دوران کمنٹری سنیل گواسکر پھٹ پڑے اور شدید غصے میں آگئے، انہوں نے کمنٹری کے دوران اپنی بھڑاس نکال دی اور بار بار رشبھ کو احمق احمق کہتے رہے۔انہوں نے کہا کہ رشبھ نے اپنی وکٹ خود دی ہے، اس کو صورتحال سمجھنی چاہیے تھی۔سنیل گواسکر نے ان کے شاٹ کو بھی احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنت کو بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں نہیں جانا چاہیے بلکہ کسی اور کے ڈریسنگ روم میں جائیں۔
 
				


