کھیل

کیا پی ایس ایل کاڈرافٹنگ وینیو تبدیل ہونے جارہا ہے؟بڑی خبر آگئی

پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو گوادر سے لاہور منتقل کیے جانے کا امکان ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو گوادر سے لاہور منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ پی ایس ایل سیزن 10 کے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کیے جانے کا بتایا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ لاہور میں 11 جنوری ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا پلیئر ڈرافٹ گوادر میں کروانے کا اعلان کیا تھا۔پی سی بی نے 7 اپریل سے 20 مئی تک پی ایس ایل 10 کی ونڈو رکھی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button