کھیل

کیپ ٹائون ٹیسٹ’ بائولروں کے بعد بیٹنگ لائن بھی فلاپ، قومی ٹیم کو جیت کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

میزبان ٹیم کے 615 رنز کے جواب میں 194 رنز پر آؤٹ ، جنوبی افریقا کو پہلی اننگز میں 421 رنز کی برتری حاصل ، فالو آن کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے

کیپ ٹائون (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بائولروں کے بعد بیٹنگ لائن بھی بری طرح فلاپ ہو گئی، قومی ٹیم کو جیت کے لئے کیا کرناہوگا؟ بڑی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی اور میزبان ٹیم کے 615 رنز کے جواب میں 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقا کو پہلی اننگز میں 421 رنز کی برتری حاصل ہوگئی، فالو آن کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 3 وکٹ پر 64 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، قومی ٹیم کو ہوم ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 551 رنز درکار تھے۔ تیسرے دن بابر اعظم اور رضوان نے کچھ دیر تک مقابلہ کیا جس کے بعد قومی ٹیم کی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں اور پوری ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ صائم ایوب انجری کے باعث بیٹنگ پر نہ آسکے۔ بابراعظم 58 اور محمد رضوان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان آغا 19 اور عامرجمال 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کامران غلام 12 رنز بناسکے،کپتان شان مسعود نے 2 رنز بنائے جب کہ سعود شکیل صفرپرآٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیواناماپھاکا اور کیشومہاراج نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ مارکو یانسن اور ویان مولڈر نے ایک ایک وکٹ لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button