کھیل

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان ،پاکستانی کون کون سے کھلاڑی شامل ؟بڑے نام سامنے آگئے

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے 3، سری لنکا کے 4، افغانستان کے 3 اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر شامل کیا گیا ہے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے ۔ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے 3، سری لنکا کے 4، افغانستان کے 3 اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر شامل ہے۔پاکستان کے صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی، رحمان اللہ گرباز، اے ایم غضنفر اس ٹیم کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردردفورڈ کو ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔چارتھ اسالنکا کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان جبکہ کوشال مینڈس کو وکٹ کیپر رکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button