کھیل
مینز کرکٹر آف دی ایئر کون؟آئی سی سی نے اعلان کر دیا
آئی سی سی کے سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کیلئے بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ، انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک کو نامزد کیا گیا تھا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے سرگار فیلڈ سوبرز مینز کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا ہے ۔آئی سی سی کے سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کیلئے بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ، انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک کو نامزد کیا گیا تھا۔
آئی سی سی کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سرگار فیلڈ سوبرز مینز کرکٹر آف دی ایئر 2024 قرارپائے۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی فاسٹ بولر ہیں۔جسپریت بمراہ نے سال 2024 میں شاندار کارکرگی دکھائی اور اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔