کھیل
کیا قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژرز سے عمران خان کا نام ہٹایا جا رہاہے؟تفصیلات سامنے آگئیں
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قیاس آرائیاں کی جارہیں تھی کہ پاکستان کو 1992 میں ورلڈکپ جتوانے والے کپتان عمران خان کے نام سے منسوب قذافی اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے انکا نام ہٹادیا گیا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قیاس آرائیاں کی جارہیں تھی کہ پاکستان کو 1992 میں ورلڈکپ جتوانے والے کپتان عمران خان کے نام سے منسوب قذافی اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے سیاسی وجوہات کے باعث انکا نام ہٹادیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا نام نہیں ہٹایا جا رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکلوژرز پر کوئی نام تبدیل یا نام نہیں کیا گیا اور نہ ہی ہٹایا جا رہا ہے ، سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، تمام انکلوژرز جوں کے توں رہیں گے۔