کھیل
چیمپئنز ٹرافی کی سیکورٹی کے لیے کون سی نئی ٹیکنالوجی کا ستعمال ہوگا؟
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے لیے قذافی سٹیڈیم کی سیکورٹی کے لیے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے لیے قذافی سٹیڈیم کی سیکورٹی کے لیے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔پولیس تر جمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے لیے مراسلہ لکھا گیا تھا ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بارڈر ایریا میں استعمال ہونے والی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال قذافی سٹیڈیم پر کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کہ اس اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سے کسی قسم کا ڈرون بھی قذافی سٹیڈیم کی حدود میں پرواز نہیں کر پائے گا ۔