کھیل

پاک بھارت ٹا کرے سے قبل ایک دلچسپ واقعہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دبئی میں شیڈول پاک بھارت کرکٹ میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے

دبئی(سپورٹس ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میڈیا کے مطابق جیسے ہی ٹکٹ بک کرنے کا وقت شروع ہوا تو دونوں ملکوں کے شائقین کے درمیان آن لائن ٹکٹ بک کرنے کی ریس لگ گئی اور پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ ایک گھنٹے میں ہی فروخت ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ چالیس ہزار فینز نے ٹکٹ کے حصول کے لیے دلچسپی ظاہر کی اور تما م ٹکٹ فروخت ہو گئے اس کے علاوہ بہت سے شائقین نے ٹکٹ نہ ملنے کا شکوہ کیا اور افسوس کا اظہار کیا ۔

دبئی میں ہونے والے اس اہم میچ کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 درہم تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button