کھیل

بابراعظم اب کونسا نیا سنگ میل عبور کرنے والے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

بابراعظم کے پاس ایک اور تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے' بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین6 ہزار رنز مکمل کرکے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم اب کونسا نیا سنگ میل عبور کرنے والے ہیں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل کل 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔ اس میچ میں بابراعظم کے پاس ایک اور تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔ بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین6 ہزار رنز مکمل کرکے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ موجود ہیں جنہوں نے صرف 123 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے 136 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیاہے۔بابر اعظم نے 122 اننگز میں 55.98 کی ایوریج سے 5 ہزار 990 رنز بنارکھے ہیں اور تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں انہیں ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے 10 رنز درکار ہیں۔ نیوزی لینڈ کیکین ولیمسن اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 139 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔ بابر اعظم اگرکل کے میچ میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیتے ہیں تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 11 ویں پاکستانی ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button