کھیل
بھارتی کھلاڑی اکشر پٹیل نے روہت شرما کو کھری کھری سنا دیں
اکشر پٹیل کی ہیٹ ٹرک کی گیند پر کپتان روہت شرما نے کیچ ڈراپ کردیاتھا جس پر بائولر کا کہنا تھا کہ اس پر میں نے کوئی ردعمل نہیں کیا اور خاموشی سے پیچھے ہٹ کر چلا گیا تھا

دبئی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارتی ٹیم کے آل رائونڈر اکشر پٹیل نے اپنے کپتان روہت شرما کو کھری کھری سنا دیں مگر کیوں؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ویسے تو کھیل کے دوران کیچز ڈراپ ہونا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں دلچسپ بات یہ ہوئی کہ اکشر پٹیل کی ہیٹ ٹرک کی گیند پر کپتان روہت شرما نے کیچ ڈراپ کردیا۔ بھارتی بولر اکشر پٹیل نے کہا ‘سچ میں، جب گیند روہت شرما کے پاس گئی تو میں نے جشن منانا شروع کیا کہ اب تو میری وکٹ پکی ہے لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ روہت نے کیچ گرا دیا ہے، کیا کرسکتے ہیں ، سب کے ساتھ ہوتا ہے’۔ اکشر پٹیل نے مزید کہا ‘جب یہ ہوا تو میں نے زیادہ ردعمل ظاہر نہیں کیا کیونکہ میں پیچھے ہٹ کر چلا گیا تھا’۔