بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا

دبئی(سپورٹس ڈیسک)دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے پانچویں میچ میں اوپنر امام الحق اور بابراعظم نے 41 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم بابر 23 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے بعدازاں 6 رنز کے اضافے کے بعد امام بھی رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے 10 رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان 17 اور سعود شکیل 23 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان نے 29اووز میں 126رنز بنائے ہیں ماہرین کا کہنا ہے پاکستان ٹیم کو اچھا ٹارگٹ دینے کے لیے تیز بلے بازی کر نی ہو گئی۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے انجرڈ فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں اور بھارت کو شکست دیں۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم کوشش ہے پاکستان کیخلاف جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔