کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر، قومی ٹیم کی چھٹی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا ہے جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئی ہے

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچ منسوخ ہونے کے بعد شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا جو اب منسوخ کردیا گیا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا جو نہیں ہوا کیونکہ شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ گروپ اے میں سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button