کھیل
آئی سی سی نے ایک اور پابندی کا خاتمہ کر دیا ،پاکستانی بولرز خوش
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے بال چمکانے لیے تھوک پر پابندی ختم ہونے کو بولرز کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کووڈ19 کے دوران بال چمکانے کے لیے تھوک پر پابندی لگائی تھی جس کے بعد گزشتہ 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولرز بال تھوک کی بجائے پسینے سے چمکاتے ہیں تاہم اب بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کیلئے بال پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ پابندی کی وجہ سے بال کو سب بولرز پسینے سے چمکاتے ہیں لیکن تھوک سے بال زیادہ جلد چمکتا ہے، اگر تھوک لگانے کی اجازت ملتی ہے تو ایک طرف سے اچھے طریقے سے بال چمکے گا لیکن اس کے باوجود بولنگ اچھی کرنا ہوگی کیوں کہ صرف بال چمکنے سے بہترین بولنگ نہیں ہو گی۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ اس پابندی کے ختم ہونے سے زیادہ فرق تو نہیں ہوگا لیکن ریورس کے لیے ایک طرف سے گیند زیادہ پرانا نہیں ہوگا۔