کھیل

سابق ورلڈ چیمپئن باکسر کا تھانہ میں اپنے شوہر پر حملہ، پولیس والے تماشائی بن گئے

ویڈیو میں سابق ورلڈ چیمپئن باکسرکو اپنے شوہر پرحملہ آور ہوتے اور شور شرابہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، حملے کے وقت دیپک نواس ہودا کرسی پر بیٹھے رہے، اس دوران وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچا کرایا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) سابق ورلڈ چیمپئن باکسر ویتی بورا نے پولیس سٹیشن میں اپنے شوہر جو کہ کبڈی پلیئر ہے اس پر حملہ کر دیا ہے جبکہ تھانے میں موجود پولیس ملازمین تماشائی بن گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سابق ورلڈ چیمپئن باکسرکو اپنے شوہر پرحملہ آور ہوتے اور شور شرابہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، حملے کے وقت دیپک نواس ہودا کرسی پر بیٹھے رہے، اس دوران وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچا کرایا۔ میڈیا کے مطابق میاں بیوی کے درمیان عدالت میں طلاق کا کیس چل رہا ہے۔ سویتی بورا نے شوہر پر الزام عائدکیا ہے کہ جہیز میں مہنگی کار دینے کے باوجود ان پر تشددکیا گیا۔ سویتی بورا اور دیپک نواس ہودا کی شادی 2022ء میں ہوئی تھی، سویتی بورا نے اپنے شوہرپر ایف آئی آر بھی درج کروا رکھی ہے۔

دیپک نواس ہودا بھی بھارت کے معروف کبڈی پلیئر رہ چکے ہیں۔ مذکورہ واقعے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تھانے میں تحقیقات کے دوران میری بیوی اور اس کے والد نے سخت زبان استعمال کرنا شروع کر دی، انہوں نے پولیس کی موجودگی میں مجھ پر حملہ کیا۔ پولیس کی جانب سے سویتی بورا اور ان کے والد مہندر سنگھ اور ماموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button