کھیل
پی ایس ایل 10، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا' 7 اپریل سے نجی کورئیر سینٹرز پرٹکٹ دستیاب ہوں گے: پاکستان کرکٹ بورڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 10 کے سلسلے میں شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے جس کے بعد وہ سب حیران رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں جبکہ7 اپریل سے نجی کورئیر سینٹرز پرٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق ہر میچ میں ٹکٹ ریفل بھی ہوگا جس میں شائقین کو انعامات دیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا،6 ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل 10 کا فائنل18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔