کھیل

پی سی بی اور ملتان سلطان کا ٹاکرا شروع، علی ترین کو کرارا جواب

ہمیں فرنچائز مالکان کے خلاف ڈسپلن کی کارروائی کا اختیار ہے لیکن اس موقع پر ہم نے ردعمل دکھایا تو اس سے لیگ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے: پی سی بی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) اور ملتان سلطان کے درمیان پاکستان سپر لیگ سے قبل ہی ٹاکرا شروع ہو گیا ہے کیونکہ پی سی بی کی جانب سے علی ترین کو کرارا جواب ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے پہلے ایک فرنچائز مالک کے بیانات سے ٹورنامنٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کے مطابق ہمیں فرنچائز مالکان کے خلاف ڈسپلن کی کارروائی کا اختیار ہے لیکن اس موقع پر ہم نے ردعمل دکھایا تو اس سے لیگ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ پی سی بی کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ کسی کو شکایت ہے تو وہ ہم سے رابطہ کرے۔ بدقسمتی سے شکایت وہ شخص کر رہا ہے جو نہ میٹنگ میں شرکت کرتا ہے اگر میٹنگ میں آجائے تو وہاں اس قسم کی کوئی بات نہیں کی جاتی۔ پی سی بی اس لڑائی میں گھسنا نہیں چاہتا۔ ہم نے لیگ کو اوپر لے جانے کے لیے جو فیصلے کیے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ علی ظفر کا نام آتے ہی موصوف نے بیان داغ دیا اور باقی تین ناموں کا انتظار ہی نہیں کیا۔ علی ظفر کا کیس عدالت ختم کرچکی ہے اسے متنازع بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اپنی تعریفیں کرکے میاں مٹھو نہیں بننا چاہتا۔ اس بار پہلی بار اردو میں کمنٹری ہوگی۔ امپائرنگ ٹیکنالوجی میں جدت اور کئی اور دوسرے کام کیے گئے ہیں۔ ہمارے پڑوس میں بھی ایک لیگ چل رہی ہے اگر اس موقع پر ہم نے کارروائی کی تو اس سے لیگ کی ساکھ متاثر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button